Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اسکواشکھیل

ایشین اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے ناصر اقبال  ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں ناصر اقبال اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جب کہ  نور زمان کو شکست کا سامنا رہا۔

پری کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور لائی چیوک نم کے خلاف 11 ۔7، 2 ۔ 11، 11 ۔5 اور 11 ۔ 8 سے کامیابی حاصل کی جب کہ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے ہینری لیونگ سے ہوگا۔

دوسری جانب ورلڈ انڈر 23 چیمپئن نور زمان پری کوارٹر فائنل میں اپنا میچ ہار گئے، نور زمان میچ کے دوران انجری کا شکار رہے لیکن کمر میں تکلیف کے باوجود انہوں نے میچ مکمل کیا۔

نور زمان کو ملائیشیا کے جواسم چواہا نے 3 ۔ 2 سے شکست دی، ملائیشین کھلاڑی کا نور زمان کیخلاف جیت کا اسکور 11 ۔ 3، 11 ۔ 3، 3۔ 11، 10 ۔12 اور 11۔ 2 رہا۔

Related posts

پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر ختم، عرفان پٹھان کا سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز

محمد نوید

آسٹریلین گرینڈ پرکس 2026: مرسڈیز کا شاندار آغاز، جارج رسل کی فتح

محمد نوید

25 اوورز میں 2 بالز استعمال کی جائیں: آئی سی سی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کردیں

محمد نوید

Leave a Comment