Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

وجے ہزارے ٹرافی: بھارتی کرکٹر کی دھواں دار بیٹنگ، 32 گیندوں پر سنچری بناکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

بدھ کو وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کا مقابلہ اروناچل پردیش سے ہوا جس میں بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کر دی۔

اس کے ساتھ ہی ثاقب الغنی  لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے جبکہ یہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری ہے۔

بہار کے کپتان  ثاقب الغنی نے اروناچل پردیش کے خلاف 40 گیندوں پر 128 رنز  کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ  بہار کی جانب سے ویبہو سوریاونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ایوش لوہاروکا نے 56 گیندوں پر 116 رنزبنائے۔

یوں بہار کی ٹیم نے لسٹ اے کرکٹ میں 50 اوورز میں سب سے زیادہ  574 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

واضح رہے کہ لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ  ریکارڈ آسٹریلیا کے جیک فریزرمک گروک کے پاس ہے جنہوں نے 2023 میں 29 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

 

Related posts

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں بھارت سے شکست پر آسٹریلوی کپتان نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا

محمد نوید

سڈنی میں تماشائیوں کے بابر پر طنز، امام کی بابر کے حق میں انسٹا اسٹوری وائرل

محمد نوید

Leave a Comment