Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری کیلئے ایک ہفتے کا ہدف طے، پہلی ترجیح اب بھی غیر ملکی کوچز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر با اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات بھی سونپنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر چئیرمین محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کسی کے معاملے میں دخل نہیں دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا وہی جوابدہ بھی ہو گا، چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا۔

قومی ٹیم کے کوچز کا فیصلہ التواء کا شکار ہے اس لیے اب قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی جلد از جلد فیصلہ کیا جائے گا، پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اب بھی غیرملکی کوچز کی تقرری کے لیے پُرامید ہے کیونکہ پی سی بی کی پہلی ترجیح ہی غیر ملکی کوچز ہیں۔

Related posts

‘یہ بدقسمتی ہے’، بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانے پر واٹسن کا ردعمل

محمد نوید

چار ممالک کی ٹریول ایڈوائزریز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا بنگلادیش میں انعقاد مشکل

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان اور امریکا سمیت اب تک 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئیں

محمد نوید

Leave a Comment