Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر بات ہوگی: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر بات ہوگی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ سے متعلق بورڈ بنایاہے،علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین کریں گے، احسان اللہ کو امریکا بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے، علاج میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہرکھلاڑی اہم ہے، اعظم خان کی انجری کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ ملکی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے، انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیرآئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے، چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیڈکوچز کا اعلان چند دنوں میں ہوجائےگا، نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں، میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا۔

Related posts

جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوادیا

محمد نوید

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

محمد نوید

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آغاز کب ہوگا؟

محمد نوید

Leave a Comment