Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اسکواشکھیل

جونز کریک اوپن اسکواش: پاکستان کے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

امریکا میں جاری جونز کریک اوپن اسکواش میں پاکستان کے  2  کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

جونز کریک اوپن اسکواش ایونٹ کے دوران ٹاپ سیڈ عاصم خان اور سیکنڈ سیڈ اشعب عرفان نے  ٹاپ 8 تک رسائی کی  جب کہ  احسن ایاز اور حذیفہ ابراہیم کو راؤنڈ آف 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایونٹ میں عاصم خان نے مصر کے کریم بداوی کو 1-3 سے شکست دی اور  45 منٹ میں 11-3، 11-6، 5-11 اور 11-8 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب اشعب عرفان نے امریکا کے کرسٹوفر گورڈن کو 20 منٹ میں 0-3سے شکست دی، اشعب کی جیت کا اسکور 11-2، 11-4 اور 11-4 رہا۔

ایونٹ میں 7 سیڈ احسن ایاز کو مصر کے عمر الکتان نے 58 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں تین دو  ہرایا جب کہ حذیفہ ابراہیم کو برازیل کے تھرڈ سیڈ ڈیاگو گوبی نے 1-3 سے شکست دی۔

Related posts

فیڈریشن کیجانب سے صرف ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ناخوش

محمد نوید

پاکستانی ویٹ لفٹر نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ اور 1سلور میڈل جیت لیا

محمد نوید

پاکستان کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے لیکن ہاکی کے اچھے دن آنیوالے ہیں: سابق اولمپیئن سمیع اللہ

محمد نوید

Leave a Comment