Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹ

پاک آسٹریلیا سیریز کے دوران پاکستان فین زون بنانے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران پاکستان فین زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

فین زون رواں برس نومبر میں ہونے والے وائٹ بال سیریز کے چھ میچز کے دوران بنائے جائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے اعلان کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوران ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا جائے گا۔

اسٹیڈیم میں نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے قریب ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا جارہا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے چند روز قبل بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان ٹیم نے جب ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تب بھی فین زون بنایا گیا تھا۔

Related posts

کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے 2 ٹیموں کی پیشکش، بابر نے انکار کیوں کیا؟

محمد نوید

پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ، کئی عہدیداروں کو فارغ کیا جائیگا

محمد نوید

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

محمد نوید

Leave a Comment