Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بال

یوروکپ میں شاندار کارکردگی، فیفا کی اسپین کے یمال کی اردو میں تعریف

یوروکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فیفا نے منفرد انداز میں ہسپانوی فٹبالر لامین یمال کی تعریف کردی۔

گزشتہ روز جرمنی کے شہر برلن میں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان یوروکپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں اسپین کی ٹیم فاتح رہی، 1-2 کی اس فتح کے ساتھ اسپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم بن گئی۔

اس ٹورنامنٹ میں اسپین کے فٹبالر لامین یمال نے دنیا کے سامنے خود کو منوایا اور انہیں یوروکپ 2024 کا ’ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

لامین یمال نے یوروکپ 2024 کے فائنل سے ایک روز قبل ہی اپنی 17ویں سالگرہ منائی تھی اور وہ کوئی بھی یوروکپ فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔

یوروکپ کے دوران لامین یمال کی شاندار کارکردگی پر فیفا نے اردو میں ان کی تعریف کی، فیفا کے آفیشل فیس بک پیج پر لامین یمال کی تصویر پوسٹ کی گئی جس کے ساتھ رومن حروف تہجی میں ‘Kamaal Hai, Yamal Hai’ (کمال ہے، یمال ہے) لکھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیفا نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع بھی پر پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے کا استعمال کیا تھا۔

فیفا کی جانب سے میسی کی شاندار پرفارمنس کی جھلکیوں کے ساتھ عارف لوہار کا گانا استعمال کیا گیا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Related posts

ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ڈراز کا اعلان، پاکستان 6 میچز کھیلے گا

محمد نوید

جاپان فیفا ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

محمد نوید

فلسطینی فٹبالرکی غزہ میں شہادت پر یوئیفاکی پوسٹ پر محمد صلاح کا طنزیہ سوال

محمد نوید

Leave a Comment