Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ویمنز کرکٹرز کو مینز ٹیم جیسی سہولتیں نہیں ملتیں: ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے ویمنز کھلاڑیوں کو ملنے والی سہولتوں پر سوالات اٹھا دیے اور ان کے مطالبات کے حق میں بول پڑے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ویمنز کرکٹ پر کام ہی نہیں ہوا،ویمنز کھلاڑیوں سے سب اسی طرح کے نتائج چاہتے ہیں جیسے پاکستان مینز ٹیم سے امید لگاتے ہیں تو پھر ویمنز ٹیم پر انویسٹ بھی ایسا ہی کیا جانا چاہیے۔

انہو ں نے کہا کہ ویمنز کرکٹ کو مینز کرکٹ کی برابری پر لانا ہوگا،چاہے وہ معاوضے کی صورت میں ہو یا سہولتوں کی شکل میں ہوں۔ ویمنز کرکٹرز کو پاکستان کی مینز ٹیم جیسی سہولتیں نہیں ملتیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ویمنز کرکٹ کو اوپر لیکر جانا ہے تو ویمنز کرکٹ کا ڈومیسٹک اسٹرکچر مضبوط بنانا ہوگا،ڈومیسٹک سطح پر نمبر آف میچز بڑھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ویمنز کرکٹ کو پورے سال بہت کم میچز ملتے ہیں، کم از کم ڈومیسٹک میچز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا،  وہاں میچز ہوں گے تو پریشر ہنڈلنگ ،میچ فنیش کرنے جیسی خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم آج کولمبو روانہ ہوگی جہاں وہ ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔

پاکستان ٹیم کا پہلا میچ 19 جولائی کو بھارتی ویمنز ٹیم سے ہے۔

Related posts

لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان کیلئے ایک اور ٹائٹل

محمد نوید

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

محمد نوید

زم ایفرو ٹی 10 کے سیزن 2 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل

محمد نوید

Leave a Comment