Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: انڈونیشیا نے سعودی عرب کو ہراکر اپ سیٹ کر دیا

فیفا ورلڈ کپ  2026 کے ایشین کوالیفائرز میں انڈونیشیا نے سعودی عرب کو 0-2 سے ہراکر اپ سیٹ کر دیا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ہونے والے ایشین کوالیفائرز  کے گروپ سی کے میچ میں انڈونیشیا نے سعودی عرب  کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی انڈونیشین کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا، میچ کے 32 ویں منٹ میں مارسیلینو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

پھر میچ کے 57 ویں منٹ میں مارسیلینو نے ایک اور شاندار گول کرکے ٹیم کی برتری دو صفر کردی جو میچ کے مقررہ وقت تک برقرار رہی۔

یوں فیفا رینکنگ میں 130 ویں نمبر پر موجود انڈونیشیا نے 59 ویں رینکنگ کی ٹیم سعودی عرب کو اپ سیٹ شکست دی۔اس فتح کے بعد انڈونیشیا کی ٹیم گروپ سی میں تیسری پوزیشن پر چلی گئی۔

واضح رہے کہ فیفا  ورلڈ کپ 2026 مشترکہ طور پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔

Related posts

22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے

محمد نوید

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی

محمد نوید

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میں 113 رنز سے ہرا دیا

محمد نوید

Leave a Comment