Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹ

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دئبی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز سے ملاقات۔ پاکستان میں فروری میں ٹرائی سیریز ہو گی

ٹرائی سیریز پاکستان۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے ۔ملاقات میں ٹرائی سیریز کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی

رپورٹ     !     محمد نوید

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت

پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی کو بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی اور
دنیا کے کرکٹ کھیلنے والے پہلے 8ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے

لاہور 15 مارچ۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دئبی میں آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر
جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین
لاسن نیڈوو (Mr Lawson Naidoo)اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر ٹوسے (Mr Roger Twose)
سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوُحتمی شکل دی گئی۔ ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ پاکستان۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے ۔ملاقات میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ
ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔ پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر
جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی کو بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی اور
دنیا کے کرکٹ کھیلنے والے پہلے 8ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔

Related posts

پاک بھارت میچ تنازع: پاکستان نے میچ ریفری کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا

محمد نوید

پیرا لمپکس کل سے شروع، ایونٹ میں پاکستان کا صرف ایک ایتھلیٹ شرکت کریگا

محمد نوید

صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

محمد نوید

Leave a Comment