Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹورلڈ کپ 2023

چاہتا ہوں پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے: سارو گنگولی

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیمی فائنل سے بڑا کوئی اور میچ نہیں ہو سکتا۔

سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ میں شاندار کھیل رہی ہے لیکن ورلڈ کپ نہ جیتا تو ان کے لیے حیران نہیں ہوں گا۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے، بھارتی ٹیم کی کارکردگی اتنی تیزی سے نہیں گرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ٹیم پورے ورلڈ کپ میں بہت شاندار دکھائی دے رہی ہے، بھارتی ٹیم اسی طرح کھیل جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج سری لنکا کو نیوزی لینڈ کو شکست دینا ہوگی یا یہ میچ ڈراپ ہوکر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے۔

اس کے علاوہ پاکستان کو انگلینڈ کو بھی ہرانا ہوگا، یہ مقابلہ ہفتہ 11 نومبر کو ہونا ہے۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، 48 گھنٹوں میں شیڈول متوقع

محمد نوید

ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے ہرادیا

محمد نوید

پی ایس ایل میں بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

محمد نوید

Leave a Comment