Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کیلئے رابطے تیز کردیے

اہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز کرکٹ  ٹیم کےکوچنگ اسٹاف کے لیے رابطے تیز کردیے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے اور  بتایا جارہا ہے کہ  جیسن کے ساتھ پی سی بی کے معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے،  بورڈ کو گیری کرسٹن کےساتھ بھی معاملات طے پانےکی امید ہے جس کے بعد گیری کرسٹن کےہیڈ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالنے کے امکانات ہیں۔

گیری کرسٹن بھارت اور جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے بھی رابطہ کیا تھا جس پر لیوک نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگا تھا۔

Related posts

پاکستان نے ایران کو شکست دیکر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

محمد نوید

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری، پاکستان کی تنزلی

محمد نوید

نیوزی لینڈ سے سیریز: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کونسے کھلاڑی شامل ہونیکا امکان ہے؟

محمد نوید

Leave a Comment