Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

دوسرے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ملائیشیا کرے گا اور ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک کھیلا جائے گا۔

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی، بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔

گروپ اے میں انڈیا، ویسٹ انڈیز ،سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہوں گی جب کہ گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، آئر لینڈ اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افریقا کوالیفائر اور سماؤ شامل ہیں، اس کے علاوہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلا دیش ،ایشیا کوالیفائر اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 31 جنوری جبکہ فائنل 2 فروری کو ہو گا۔

12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، گروپ اے اور ڈی کی ٹاپ تین تین ٹیمیں گروپ 1 اور بی اور سی کی ٹاپ تین تین ٹیمیں گروپ ٹو میں شامل ہوں گی۔

Related posts

وہ کرکٹرز جنہیں پاک بھارت دونوں ملکوں کیلئے ٹیسٹ میچز کھیلنے کا منفرد اعزاز حاصل ہوا

محمد نوید

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر مشاورت کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بلا لیا

محمد نوید

دورہ سری لنکا میں کوہلی اور روہت شرما کو آرام دینے کا فیصلہ، ون ڈے کی کپتانی کون کریگا؟

محمد نوید

Leave a Comment