Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ٹریوس ہیڈ اور سراج کو بطور سزا جرمانہ یا معطل کیے جانے کا امکان

آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ اور بھارت کے محمد سراج کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  پر سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے  دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا تھا، بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تاہم دوران میچ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو  140 رنزپرآؤٹ کرنےکے بعد محمد سراج نے اشتعال  انگیز انداز میں جشن منایا تھا جس کے جواب میں ٹریوس ہیڈ نے بھی نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔

دوران میچ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد  آسٹریلوی سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کی جانب سے  بھی محمد سراج پر تنقیدکی  گئی تھی۔

اب آسٹریلوی میڈیا کا بتاناہے کہ ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے ہیں اور دونوں کرکٹرز کو باضابطہ سزا دینے کا اعلان ہوگا۔

دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ کرکٹرز کو  آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ یاسخت تنبیہ کی جائےگی جب کہ ان کا ماضی کا ریکارڈ سامنے رکھ کر معطلی کا فیصلہ بھی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو ایک، ایک سے برابر کردیا۔

Related posts

بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

محمد نوید

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے دوسرے روز کا اختتام، ٹاپ 3 پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

محمد نوید

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

محمد نوید

Leave a Comment