Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگےکھلاڑی مچل اسٹارک رنز کے اعتبار سے بھی مہنگے ثابت

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک رنز دینے کے اعتبار سے بھی سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز  نے مچل اسٹارک کو 44 لاکھ 30 ہزار  آسٹریلوی  ڈالرز میں خریدا تھا جو کہ بھارتی روپوں میں 24 کروڑ 75 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ وہ  اب تک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔

مچل اسٹارک کی ایک بال کا معاوضہ 13 ہزار  آسٹریلوی ڈالرز  سے زائد بنتا ہے لیکن اب تک وہ 2 میچز  میں 100 رنز دے چکے ہیں وہ بھی کوئی وکٹ حاصل کیے بغیر۔

اس طرح وہ رنز دینے کے اعتبار سے بھی آئی پی ایل کے اب تک سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے ہیں۔

Related posts

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

محمد نوید

صدر مملکت کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

محمد نوید

پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے گولڈ میڈلز میں سونا کتنا ہے؟

محمد نوید

Leave a Comment