Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

آئرش کرکٹر نے بابر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ نے بابر اعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

پال اسٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 400 چوکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سر انجام دیا۔

آئرش کپتان 135 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 401 چوکے اور 124 چھکوں کی مدد سے 3463 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس فہرست میں بابر اعظم دوسرے نمبر اور کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر نے 395 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 361 چوکے مارے ہیں۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 38 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔

 

Related posts

وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میں، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

محمد نوید

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے متوقع: بھارتی میڈیا

محمد نوید

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ٹریوس ہیڈ اور سراج کو بطور سزا جرمانہ یا معطل کیے جانے کا امکان

محمد نوید

Leave a Comment