Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

چیمپئنز ٹرافی پر قوم کو مایوس نہیں کرینگے، توقعات سے بڑھ کر چیزیں ہونگی: محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق  قوم کو مایوس نہیں کریں گے ، اُن کی توقعات سے بڑھ کر چیزیں ہوں گی اور بہتر فیصلے ہوں گے۔

لاہور  میں میڈيا سے گفتگو  کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا ہے  لیکن اس کے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  فیصلہ آئی سی سی کو کرنا ہے، اعلان بھی وہی کرے گی، وہ کوئی بات کہہ کر معاملات خراب نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئی سی سی پھلے پھولےگی تو دُنیا کی کرکٹ آگے بڑھےگی ، اگر ایسا نہیں ہوا تو کرکٹ کو ڈینٹ لگےگا۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آج دبئی میں ہونے والا  آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان کی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی شرط مانی جاچکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے ہونے کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں اور  آئی سی سی کی جانب سے جلد اعلان متوقع ہے۔

Related posts

پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

محمد نوید

جونز کریک اوپن اسکواش: پاکستان کے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان کے دوران ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ بولنگ مینٹور کام جاری رکھیں گے

محمد نوید

Leave a Comment