Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

کھیلآسٹریلیا سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست پر سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین دس وکٹوں سے شکست کے بعد سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر ٹیم انڈیا پر برس پڑے۔

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو  10 وکٹوں سے شکست دے کر  سیریز کو ایک، ایک سے برابر کر دیا، اتوار کو ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

سنیل گواسکر نے کہا  ‘بقیہ تین میچز کو تین میچز  کی سیریز کے طور پر دیکھیں، بھول جائیں کہ یہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز تھی، میں چاہوں گا کہ بھارتی ٹیم اگلے تمام دن پریکٹس سیشنز کرے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ بہت اہم ہے، آپ اپنے ہوٹل کے کمروں میں بیٹھ کر وقت نہیں گزار سکتے یا جہاں کہیں بھی جارہے ہیں وہاں ایسے ہی فارغ نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ آپ یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اسی لیے پریکٹس بہت اہم ہے’۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘آپ کو پورا دن پریکٹس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ صبح یا دوپہر میں سیشن کر سکتے ہیں، جو بھی وقت آپ منتخب کری  لیکن ان دنوں کو ضائع نہ کریں، اگر ٹیسٹ میچ پورے پانچ دن چلتا تو آپ ان فارغ دنوں میں ٹیسٹ میچ ہی کھیل رہے ہوتے’۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔

Related posts

ہاکی ٹیم کی شاندارکارکردگی، وزیراعظم کا ہرکھلاڑی کیلئے 15لاکھ روپے انعام کا اعلان

محمد نوید

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم بیٹرز میں تیسرے نمبر پر موجود

محمد نوید

کیا ذاکر نائیک بھارتی انکار کی وجہ بنے؟ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وکرانت گپتا نے عجیب منطق پیش کردی

محمد نوید

Leave a Comment