Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹ

سلیکٹرز کو اسپنر کی تلاش، 5 ماہ قبل ریٹائرمنٹ لینے والے عماد وسیم پر نظریں جمالیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل سمیت پلے آف میچز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے آل راؤنڈرعماد وسیم پر قومی ٹیم میں واپسی کیلئے نظریں جما لی گئیں۔

رپورٹ     !     محمد نوید 

  عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی ٹیم میں واپسی کی باتیں ہونے لگیں۔

عماد وسیم کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ ان کی چار پانچ سال کرکٹ باقی ہے ، اگر ملک کو ضرورت ہوئی تو وہ حاضر ہیں۔

ذرائع سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کے علاوہ اس وقت کوئی بائیں ہاتھ کا اسپنرجو بیٹنگ بھی کر سکتا ہوں دستیاب نہیں جو ہیں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں ہے۔

عماد وسیم پر نظریں تو ہیں لیکن اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے پرعماد وسیم ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں گے۔ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب یو اے ای میں رہائش پذیر عثمان خان جو پی ایس ایل میں اوورسیز پلیئر کی حیثیت سے کھیلے تھے ، ان کو بھی ٹریننگ کیمپ میں بلائے جانے کا امکان ہے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کے بھی اہل ہیں۔

Related posts

کاکول: ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنیوالے کرکٹرز آرمی چیف کی جانب سے افطار پر مدعو

محمد نوید

پاکستان شاہینز کی تباہ کن بولنگ، 4 روزہ میچ میں بنگلادیش اے کو شکست دیدی

محمد نوید

آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقا کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 غیر معمولی کیچز وائرل ہوگئے

محمد نوید

Leave a Comment