Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹ

نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

دی ہنڈریڈ پلیئر ڈرافٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر کی دھوم ہے۔ برمنگھم فونکس نے نسیم شاہ کو ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کے عوض حاصل کرلیا۔

نسیم شاہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں آنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور ان کا پاکستانی کرنسی میں معاوضہ تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا۔

پاکستان کے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی دی ہنڈریڈ کیلئے منتخب ہوگئے۔ عماد وسیم کو ٹرینٹ راکٹس نے ایک لاکھ پاؤنڈز میں حاصل کیا جبکہ ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل دوسرے سیزن میں سائن کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کو بھی ایک لاکھ پاؤنڈز معاوضہ پر سائن کیا گیا ہے۔

حارث رؤف کو ویلش فائر اور اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنل نے ڈرافٹ سے اسکواڈ میں برقرار رکھا تھا۔

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related posts

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آگئی

محمد نوید

45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر بابر اعظم کو چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد، خصوصی تحفہ پیش کردیا

محمد نوید

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈےکی منظوری

محمد نوید

Leave a Comment