Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

کوہلی نے رکی پونٹنگ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں کوہلی نے 27 ویں اوور میں جدیجا کی گیند پر جوش انگلس کا کیچ پکڑا، یہ ون ڈے کرکٹ میں کوہلی کا 161 واں کیچ تھا۔

کوہلی نے 161 کیچ پکڑ کر پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا  اور وہ  ون ڈے کرکٹ میں زیادہ کیچز پکڑنے والے کرکٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر  سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے ہیں جنہوں نے 448 میچز میں 218 کیچزکیے تھے۔

اس میچ میں کوہلی نے ناتھن ایلس کا بھی کیچ پکڑا اور یوں ان کے کیچز کی تعداد  301 میچز میں 162 ہوگئی ہے۔رکی پونٹنگ نے 375 میچز میں 160 کیچ کیے تھے۔

Related posts

ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فینز کے لیے لکی ڈرا کا اعلان کردیا

محمد نوید

پی سی بی کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کی پیشکش، بابر تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے خواہاں

محمد نوید

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آج سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی

محمد نوید

Leave a Comment