Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پی ایس ایلکرکٹکھیل

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور  ٹم سائفرٹ نے 22 رنز  بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج ہی دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

Related posts

قومی ٹیم میں واپسی کیلئے شاداب خان نے سسر ثقلین مشتاق کی مدد لے لی

محمد نوید

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز کا اختتام، ٹاپ 10کھلاڑیوں میں 6 پاکستانی شامل

محمد نوید

سابق سفارتکار اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان انتقال کر گئے

محمد نوید

Leave a Comment