Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

کرکٹ میچ میں انوکھا واقعہ، ایک دو نہیں، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز تک جا پہنچا

ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کے میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو تیسرے سپر اوور کے بعد شکست دی۔ 

کرکٹ کے کسی پروفیشنل میچ، ٹی ٹوئنٹی اور لسٹ اے میں پہلی مرتبہ تیسرے سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہوا۔

 

گلاسگو میں جاری ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کے میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو تیسرے سپر اوور کے بعد شکست دی۔

نیدر لینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے جس جواب میں نیپال کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔

پہلے سپر اوور میں نیپال نے 19 رنز بنائے تو نیدر لینڈز کی ٹیم بھی 19 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی، دوسرے سپر اوور میں نیدر لینڈز نے 17 رنز بنائے تو نیپال کی ٹیم بھی 17 رنز بنا سکی۔

تیسرے سپر اوور میں نیپال کی 2 وکٹیں 4 گیندوں پر گرگئیں اور کوئی رن نہ بنا سکا اور نیدر لینڈزکو جیت کے لیے ایک رن درکار تھا کہ نیدر لینڈز کے بیٹر نے چھکا مار کر میچ اپنے نام کر لیا۔

Related posts

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی نے منفرد ریکارڈ پر نظریں جما لیں

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

محمد نوید

وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ

محمد نوید

Leave a Comment