Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکھیل

اسپین کا روس کی طرح اسرائیل پر بھی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ

اسپین نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خلاف  اسرائیل  پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے  پر  پابندی لگائی جائے۔

اسپین کی وزیر برائے کھیل پلر ایلگریا نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیموں  پر بھی ویسی  ہی پابندیاں عائد کی جائیں جو  یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد روسی ٹیموں پر لگائی گئی تھیں۔

ہسپانوی وزیر نے اسرائیل پر پابندیاں نہ لگانےکے عمل کو  دوہرا معیار قرار دیتے ہوئےکہا کہ اس دوہرے معیار کی وضاحت کرنا مشکل ہے، غزہ میں قتل عام ہو رہا ہے اور وہاں کی صورتحال روز بروز مزید خراب ہورہی ہے، کھیلوں کی عالمی تنظیموں اور کمیٹیوں کو 2022 جیسا فیصلہ کرنا چاہیے جب روس پر یوکرین پر حملہ کرنے کی پاداش میں پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے بعد  کوئی روسی قومی ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں شریک نہیں ہوسکی تھی، نہ عالمی مقابلوں میں  روسی قومی ترانہ بجایا گیا تھا،  اگر روسی کھلاڑی حصہ لیتے بھی تھے تو وہ انفرادی حیثیت میں تھا، نہ تو وہ روس کا پرچم اٹھاسکتے تھے نہ ان کے لیے روسی ترانہ بجایا جاتا تھا۔

خیال رہے کہ سائیکلنگ  گرینڈ ٹور  وولٹا آ اسپانہ میں اسرائیلی ٹیم کی موجودگی کے خلاف اسپین میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا ہے۔

اسپین کی حکومت  غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی‘قرار دیتی ہے اور اس حوالے سے اسرائیل پر مختلف پابندیاں بھی لگاچکی ہے۔

Related posts

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی قومی کھلاڑیوں کے کیمپ کا آغاز

محمد نوید

بھارت کے 11 ریسلرز کو دھوکا دہی پر معطل کردیا گیا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں آرہے؟ مداح کے سوال پر سوریا کمار نے کیا جواب دیا؟

محمد نوید

Leave a Comment