لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری 5 میچز کی سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر ہوگیا۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا آخری میچ اوول میں جاری ہے جہاں انگلش ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 35 رنز درکار ہیں تو بھارت کو کامیابی کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت ہے۔
میچ کے آخری دن کا کھیل باقی ہے۔سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
اس انگلینڈ اور بھارت کی سیریز میں ویسے تو کئی ریکارڈ ٹوٹے ہیں پر اس سیریز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر ہوگیا۔
انگلینڈ اور بھارت کی سیریز میں مجموعی طور پر 21 سنچریاں بنیں۔ اس سے قبل1955 میں ہونے والی آسٹریلیا ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی 21 سنچریاں بنی تھیں۔
انگلینڈ اور بھارت کی اس سیریز میں بھارتی کپتان شبمن گل نے 4 اور انگلش بیٹر جو روٹ نے 3 سنچریاں اسکور کیں۔کے ایل راہول،رشبھ پنت،جیسوال،ہیری بروک نے2 ، 2 سنچریاں بنائیں۔
اس کے علاوہ سیریزمیں جڈیجا، واشنگٹن سندر،جیمی اسمتھ، بین ڈکِٹ، بین اسٹوکس اور اولی پوپ نے ایک،ایک سنچری اسکور کی۔
واضح رہے کہ 5 میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھارت نےا نگلینڈ کو جیت کیلئے 374 رنز کا ہدف دیا تھا۔