Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

ایشیا کپ 2025: بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوے کا پول کھل گیا

لاہور: بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوے کا پول کھل گیا۔

بنگلادیش ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق فیڈریشن کو ایشیا کپ میں شرکت کا کوئی باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا، نہ تو ہاکی انڈیا اور نہ ہی اے ایچ ایف نے کوئی خط بھیجا ہے۔

ذرائع بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صورتحال سب کے سامنے ہے، بنگلا دیش اسٹینڈ بائی ضرور ہے،  اتنی جلد ٹیم بنانا اور تیاری کرنا آسان نہیں ہے، باضابطہ دعوت نامے کے بعد دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے بنگلادیش کو دعوت نامہ بھیجنے کا دعویٰ کیا تھا،  ہاکی انڈیا کے آفیشل نے پاکستان کے انکار اور بھارت کے سفر نہ کرنے بھی دعویٰ کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی ہاکی انڈیا کے آفیشلز کے دعوؤں کو مسترد کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گیر میں شیڈولڈ ہے۔

Related posts

آگے نکل کر کھیلنے پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی رضوان کے نام طنزیہ ٹوئٹ

محمد نوید

پاک بھارت میچ سے قبل پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت، بھارتی صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

محمد نوید

آئی پی ایل: امپائر سے بحث کرنے پر کوہلی پر جرمانہ عائد

محمد نوید

Leave a Comment