Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلپاکستانٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں دہشتگرد حملے کا خدشہ، اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق

پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کر دی گئی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے اضافی سکیورٹی ہو گی، نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہو گی، پُراعتماد ہیں کچھ بھی نہیں ہو گا۔

بروس بلیکمین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا میچ ہے اس دن اضافی سکیورٹی ہو گی، ہمارا اپنا نساؤ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ ہے جو بڑے ایونٹس کا انتظام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نیویارک، اسٹیٹ پارک پولیس ایف بی آئی، پورٹ اتھارٹی پولیس اور ایم ٹی اے پولیس ہے، رضا کار فائر فائٹرز نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلہ 9 جون کو نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نیو یارک میں شیڈول ہے۔

Related posts

بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

محمد نوید

ملتان ٹیسٹ: تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کیخلاف اننگز میں 800 رنز بنا ڈالے

محمد نوید

کیا ذاکر نائیک بھارتی انکار کی وجہ بنے؟ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وکرانت گپتا نے عجیب منطق پیش کردی

محمد نوید

Leave a Comment