Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بال

شارجہ کا 900 فٹ بلندی پر 2 فٹبال اسٹیڈیم بنانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ نے پہاڑوں کی 9 سو فٹ بلندی پر 2 فٹبال اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے گزشتہ روز کلبہ فٹبال کلب اور خور فکن فٹبال کلب کے لیے اونچائی پر اسٹیڈیم بنانے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال کلب کیلئے پہاڑوں کی بلندی پر اسٹیڈیم بنایا جائے تاکہ نمی سے پاک ماحول فراہم کرکے کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلبہ فٹبال کلب کیلئے اسٹیڈیم سطح سمندر سے 850 فٹ بلندی جبکہ خور فکن فٹبال کلب کیلئے 9 سو فٹ بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ نئے اسٹیڈیمز میں  درجہ حرارت میں تقریباً 10 ڈگری کا فرق ہو گا۔

Related posts

پی ایف ایف کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد

محمد نوید

پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر عادل کے ہیڈ کوچ سے اختلافات، ٹیم میں کھیلنے سے انکار

محمد نوید

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں اردن نے پاکستان کو شکست دے دی

محمد نوید

Leave a Comment