Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

رکی پونٹنگ کے بعد ایک اور آسٹریلوی کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ’نا‘ کہہ دیا

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے بعد ایک اور آسٹریلوی کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے منع کردیا ہے، اس سے قبل رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے منع کیا تھا۔

جسٹن لینگر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ ایک شاندار جاب ہے لیکن میں نے خود کو دوڑ سے باہر رکھا ہے، کوچنگ ایک گھیرا ڈالنے والی جاب ہے۔

جسٹن لینگر نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ چار سال کوچنگ کی، ایمانداری کی بات ہے یہ تھکا دینے والا کام ہے، بھارتی ٹیم کے حوالے سے لکھنئو کے کپتان کے ایل راہول سے بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت میں پریشر کے حوالے سے بھی بات کی، کے ایل راہول نے بتایا کہ اگر آئی پی ایل میں دباؤ اور سیاست ہے تو اسے بھارتی کوچنگ کے لیے ہزار گنا کرلیں، میرے خیال میں یہ ایک اچھا مشورہ تھا یہ ایک شاندار جاب ہوگی لیکن میرے لیے اس وقت نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس وقت نئے کوچ کی تلاش میں ہے۔

Related posts

پی ایس ایل میں بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

محمد نوید

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

محمد نوید

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن سیریز میں امپائرنگ کریں گی

محمد نوید

Leave a Comment