Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم بیٹرز میں تیسرے نمبر پر موجود

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ  پاکستان کے بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام 8 نمبر رینکنگ پرکیا جب کہ شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Related posts

پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود بہت ہیں، وسیم اکرم کا نئی ٹیم بنانیکا مطالبہ

محمد نوید

اولمپکس 2028: مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے، پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

محمد نوید

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر مشاورت کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بلا لیا

محمد نوید

Leave a Comment