Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان کی امید برقرار، آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کیلئے موسم بہتر ہونے لگا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لاڈرہل میں آئرلینڈ امریکا میچ کے موقع پر موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے، میچ کے دوران اکثر وقت بارش کا امکان صرف 20 فیصد رہ گیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

لاڈر ہل میں جمعہ کو آئرلینڈ اور امریکا کا میچ کھیلا جانا ہے، میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے، میچ واش آؤٹ ہونے پر پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہونا پڑے گا۔

موسم کی موجودہ صورتحال میں واش آؤٹ کے امکانات کم ہوگئے ہیں، میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل لازمی ہے، میچ کیلئے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی موجود ہوگا۔

Related posts

وقار یونس کی پی سی بی میں بطور ایڈوائزر تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مالی معاملات پر آئی سی سی بورڈ ممبران ناراض

محمد نوید

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی انگلینڈ نے بھی مخالفت کردی

محمد نوید

Leave a Comment