Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔

والد کے انتقال کے بعد فاطمہ ثنا آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے  والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  نے فاطمہ ثنا کے  والد کے انتقال پر ان سے  تعزیت کا اظہار کیا اور  کہا کہ اللہ تعالٰی آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہے جہاں ٹیم کا کل آسٹریلیا سے اہم میچ ہے۔

Related posts

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم کی جیت کا سفر جاری

محمد نوید

پی ایس ایل کے گیارہوں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

محمد نوید

Leave a Comment