Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ فینز کی وجہ سے شیڈول کا اعلان کیا گیا جب کہ باقی ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ 3  ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا،ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ ، ویلنگٹن اور ہیملٹن  میں کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق  دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا مزید بتانا ہے کہ  آئندہ سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی دورہ کرنا ہے  جب کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں بھی سیریز کھیلیں گی۔

Related posts

پی ایس بی نے پاکستان کا نام استعمال کرنے پر باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو قانونی نوٹس بھیج دیا

محمد نوید

نیوزی لینڈ سے سیریز: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کونسے کھلاڑی شامل ہونیکا امکان ہے؟

محمد نوید

پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار ٹاپ ٹیموں جیسا کیوں نہیں؟ فیلڈنگ کوچ نے بتا دیا

محمد نوید

Leave a Comment