Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج شروع ہوگی، مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آن لائن ٹکٹ آج شام سے فروخت ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے اور دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گی جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے، شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئیں، تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

Related posts

پی ایف ایف نے شام کیخلاف ایشین کپ 2027 کوالیفائر کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

محمد نوید

ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان کو پہلے راؤنڈ میں شکست

محمد نوید

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیے

محمد نوید

Leave a Comment