Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کب اور کہاں ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں شیڈول ہے جس میں شائقین کو ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے متعلق بھارتی میڈیا کی آئی سی سی بورڈ ممبر سے گفتگو کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یکم مارچ 2025کو ہو گا، روایتی حریفوں کے درمیان میچ لاہور میں شیڈولڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو لاہور میں رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے شیئر کردہ شیڈول کو ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے منظوری نہیں دی ، سکیورٹی اور لاجسٹکل مسائل کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی تجویز دی گئی۔

چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں گروپ اے میں پاکستان ،بھارت کے علاوہ بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ ، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پر تمام ممبرز ممالک نے آئی سی سی کو اپنی سپورٹ کی تصدیق کرا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کی تاریخ تجویز کی گئی ہے، 10 مارچ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

Related posts

دیوجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری تعینات

محمد نوید

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری کیلئے ایک ہفتے کا ہدف طے، پہلی ترجیح اب بھی غیر ملکی کوچز

محمد نوید

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

محمد نوید

Leave a Comment