Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیلورلڈ کپ 2023

ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستانی اسکواڈ بھارت سے دبئی روانہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ  میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بھارت سے دبئی کیلئے روانہ ہوگیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم سمیت 11 ارکان کا پہلا گروپ  اتوار کی صبح کولکتا سے دبئی روانہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح کولکتا سے دبئی روانہ ہونے والے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، افتخار احمد، حارث رؤف  اور دیگر شامل تھے۔

بعد ازاں اتوار کی رات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ کولکتا سے دبئی کے لیے روانہ ہوگیا، اسکواڈ کے ارکان میں شاہین آفریدی،  امام الحق، سلمان آغا، محمد نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے ارکان میں کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ کے ارکان دبئی سے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے،  کھلاڑی مختلف فلائٹس سے کل پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ میں 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔

Related posts

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج شروع ہوگی، مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت

محمد نوید

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ، ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں کوہلی کا کونسا نمبر ہے؟

محمد نوید

گلوبل سپر لیگ: تبریز شمسی اور کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ

محمد نوید

Leave a Comment