Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
Blog

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا میچ کھیلنے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز  راؤنڈ 2 کا میچ کھیلنے کیلئے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان  روانہ ہوگئی۔

قومی ٹیم نے پرائیویٹ ائیر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے دوشنبے روانہ ہونا تھا لیکن چارٹرڈ فلائٹ کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

فٹبال ٹیم کی دوشنبے روانگی کیلئے پی ایف ایف کی جانب سے سرتوڑ کوشش کی گئیں جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ ہوگئی۔

قومی فٹبال ٹیم پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے نور خان ائیر بیس سے دوشنبہ روانہ ہوئی، جہاں قومی ٹیم کا میچ آج تاجکستان سے شیڈول ہے اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم فیفاورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز  راؤنڈ کا یہ آخری میچ کھیلے گی۔

Related posts

بابر اعظم اب رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

محمد نوید

اردن کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان فٹبال اسکواڈ فائنل

محمد نوید

ارجنٹینا نے ایکواڈور کو ہرا کر کوپا امریکا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

محمد نوید

Leave a Comment