Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بدھ کو  پاکستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ یہ سیریز 8 سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی۔

تینوں ون ڈے میچز  8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائے ہوپ کریں گے۔

اس کے علاوہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں جیول اینڈریو، جیدیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، گڈاکیش موتی، رتھر فورڈ، جیڈن سیلز، اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹئ سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Related posts

انگلش بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا

محمد نوید

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد کارنامہ سر انجام دیدیا

محمد نوید

پاکستان کی کوچنگ کیلئے گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی

محمد نوید

Leave a Comment