Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان  نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی بولرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود کیوی ٹیم نے 204 رنز اسکور کیے اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اوپنر محمد حارث 41 بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور کپتان سلمان علی آغا نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا جب کہ محمد علی اور جہانداد خان ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے۔

قومی ٹیم میں محمد حارث ، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔

واضح رہے  5 میچز کی سیریز میں دو میچز نیوزی لینڈ جب کہ ایک پاکستان کے نام رہا۔

Related posts

آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا

محمد نوید

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

محمد نوید

’تم سے شادی کیلئے تیار ہوں‘، بھارتی اداکارہ نے شامی کو شادی کی مشروط پیشکش کردی

محمد نوید

Leave a Comment