Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی 6 درجہ تنزلی، اب کونسے نمبر پر آگئے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی  ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ  تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے۔

اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سات درجے رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے، رضوان اور آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ  کے یکساں پوائنٹس ہیں اور یہ دونوں دسویں اور گیارہویں نمبرپر موجود ہیں۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل 14 ویں سے 13 ویں نمبر آگئے ہیں۔

بیٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، نیوزی لینڈ کے ہی ڈیرل مچل تیسرے نمبر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

Related posts

گلوبل سپر لیگ: تبریز شمسی اور کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ

محمد نوید

قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی سے پی ایس ایل کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کرلی

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاپوانیوگینی کو شکست دیکر افغانستان سپر 8 میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ باہر

محمد نوید

Leave a Comment