Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹکھیل

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا اسٹیڈیم دینے سے انکار، نیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا

لاہور :  اسپورٹس بورڈ پنجاب  کے انکار کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن( پی ایف ایف ) کو نیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامناہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع کے مطابق  اسپورٹس بورڈ پنجاب نے  پنجاب اسٹیڈیم دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد فیڈریشن کو  نیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

اسپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق  2 سے 6 مئی تک پنک گیمز پہلے سے شیڈولڈ ہیں،لہٰذا مصروفیات کے باعث اسٹیڈیم نہیں دے سکتے۔

 پی ایف ایف یکم سے 12 مئی تک نیشنل چیلنج کپ کروانے کا اعلان کر چکی ہے۔

دوسری جانب  پی ایف ایف نے متبادل وینیو کے انتخاب کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

Related posts

ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر توجہ کے بجائے ہاکی ٹیم پر توجہ دینا چاہیے: شہلا رضا

محمد نوید

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا

محمد نوید

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

محمد نوید

Leave a Comment