Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پی ایس ایلکرکٹکھیل

پی ایس ایل10: لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن10 میں لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

اتوار کو راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھواں دار نصف سنچری اسکور کی۔

سیم بلنگز نے صرف 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنا کر لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

سیم بلنگز  نے عمر اکمل کا سن 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بنایا گیا 22 گیندوں پر ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا مجموعی ریکارڈ آصف علی اور رائلی روسو کے پاس ہے، جنہوں نے 17 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔

واضح رہے کہ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے جبکہ سیم بلنگز 19گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سیم بلنگز نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے تھے۔

220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یوں  پی ایس ایل 10کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی۔

Related posts

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

محمد نوید

قومی ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز روٹیشن پالیسی کے مطابق نہیں کھیلے گی

محمد نوید

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا

محمد نوید

Leave a Comment