Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پی ایس ایلکرکٹکھیل

پی ایس ایل 11 میں شامل فرنچائز راولپنڈی نے ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز  راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے  نام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان  سلطانز کی نیلامی میں  ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی  تاہم مالکان نے ٹیم کیلئے شہر کا نام ملتان سے بدل کر راولپنڈی رکھا تھا ۔

اتوار کو راولپنڈی فرنچائز کی جانب سے ٹیم کا نام’Pindiz’ رکھا گیا۔

ٹیم کے نام کا اعلان سوشل میڈیا پر 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا، جس میں راولپنڈی شہر کے مشہور مقامات دکھائے گئے، جبکہ پس منظر میں جوشیلی موسیقی شامل تھی۔

ویڈیو کے کیپشن میں فرنچائز کی جانب سے کہا گیا کہ  راولپنڈی ٹیم کا باضابطہ نام ‘Pindiz’ سامنے  آ گیا ہے۔ ہم نڈر ہیں، ہم چیلنج دینے آئے ہیں، ہم نیا جوش لے کر آ رہے ہیں اور ہم کھیل کو بدلنے آ رہے ہیں۔

فرنچائز نے جلد ہی ٹیم کا لوگو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Related posts

قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کی وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی ہوگئی

محمد نوید

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

محمد نوید

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

محمد نوید

Leave a Comment