Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

بیسٹر : ویسٹ انڈیز کو  آسٹریلیا  کے ہاتھوں  ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا ۔

آسٹریلیا نے 5 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹ سے شکست دی اور 5  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-5 سے اپنے نام کر لی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، میچ میں شمرون ہٹمائر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کا ہدف 17 اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کردیا، آسٹریلیا کی اننگز میں کیمرون گرین 32 اور میچل اوون 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ  ایران ہارڈی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہےکیسے پرفارم کرنا ہے: گیری کرسٹن

محمد نوید

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

محمد نوید

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا

محمد نوید

Leave a Comment