Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی اوپننگ بلے باز صائم ایوب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے۔

آئی سی سی ایوارڈز 2024 کے لیے مختلف کیٹیگریز کی نامزدگیوں کاآغاز ہوگیا ہے۔

بائیں ہاتھ سےکھیلنے والے پاکستان کے صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئرکے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے2024 میں 9 ون ڈے میچز میں 515 رنزبنائے ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور  ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائےگا۔

گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں۔کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے ہیں۔ شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

 آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن اور اسکاٹ لینڈ کی سسکیا ہارلے نامزد کی گئی ہیں۔

بھارت کی شریانکا پٹیل اور  آئر لینڈ کی فریا سارجنٹ بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔

Related posts

بابر اور کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں کیونکہ کوہلی کی بھارت کیلئے پرفارمنسز بہت شاندار ہیں: حفیظ

محمد نوید

ورلڈکپ: بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

محمد نوید

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ٹرافی ٹور

محمد نوید

Leave a Comment