Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔

پی سی بی کی جانب سے مقرر کیے گئے پانچوں مینٹورز ہائی پرفارمنس سینٹرز میں پلیئرز کی رہنمائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کراچی کی اکیڈمی، شعیب ملک سیالکوٹ کی اکیڈمی جبکہ وقار یونس لاہور کی اکیڈمی میں خدمات انجام دیں گے۔

ثقلین مشتاق کو ملتان اور مصباح الحق کو فیصل آباد کی اکیڈمی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز کپ کے آغاز سے قبل ان مینٹورز کو بھاری معاوضوں پر مقرر کیا تھا، یہ مینٹورز صرف ٹورنامنٹس تک محدود نہیں بلکہ پورا سال پی سی بی کے ساتھ مختلف کرکٹنگ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

Related posts

کھیلوں کی دنیا سے ایک اور خوشخبری، پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چیمپئن بن گیا

محمد نوید

چنئی کو 5 بار آئی پی ایل ٹرافی جتوانے والے دھونی نے کپتانی چھوڑ دی، نئے کپتان کا اعلان

محمد نوید

کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد انڈین سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ

محمد نوید

Leave a Comment