Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہوگی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز  آج سے شروع ہوگی، سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے قبل بدھ کو آخری تیاریوں کے طور پر دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔

ٹریننگ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور کیو ی کپتان مائیکل بریسویل شریک ہوئے، اس مختصر تقریب میں راولپنڈی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ مین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے ، کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم  نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سیریز میں ورلڈکپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کو موقع دینےکی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد کاکول کیمپ میں فٹنس پرکام کیا، پاکستان کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی پرفارمنس دے کر آئے ہیں، شاداب اور عماد کے ٹیم میں آنے سے بیٹنگ مضبوط ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز  لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

Related posts

ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

محمد نوید

جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان کے دوران ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ بولنگ مینٹور کام جاری رکھیں گے

محمد نوید

صدر مملکت کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment