Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

‘کرکٹ سے آگے جہاں اور بھی ہیں’، شاداب کی فلسطینی جھنڈے کیساتھ معنی خیز پوسٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی معنی خیز سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے فینز کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

اتوار کو شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی میں  فلسطین کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔

شاداب خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ کرکٹ سے آگے جہاں اور بھی ہیں’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔

گزشتہ سال ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم اب پھر پی سی بی نے بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ بابر اعظم کی کپتانی میں پشاور زلمی کی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ نہیں بناسکی تھی۔

 

Related posts

جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے، شاہد آفریدی

محمد نوید

آل راؤنڈر عامر جمال کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری کا شکار

محمد نوید

نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

محمد نوید

Leave a Comment