Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹ

جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کپتان کا رول اہم ہوتا ہے، جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے۔

انگلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ روہت شرما کو دیکھ لیں کہ کتنا پراعتماد کھیلتےہیں، وہی انداز تمام کھلاڑی اپناتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، دیکھتے ہیں چیئرمین پی سی بی ٹیم میں کیا سرجری کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل بیماری کی جڑ گراس روٹ لیول کی کرکٹ ہے، گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ  گراس روٹ لیول کی کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم کو نہیں ہونا چاہیے، الگ سے بورڈ ہونا چاہیے جو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بنانے کا اختیار بھی سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے۔

Related posts

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

محمد نوید

اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں پاکستان کا کپتان ہو کر انگلش نہیں بول سکتا: محمد رضوان

محمد نوید

انگلینڈ انڈیا ٹیسٹ میچ تنازع، بین اسٹوکس نے خاموشی توڑ دی

محمد نوید

Leave a Comment