Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

147 سال میں 1082 میچز کھیلنے کے بعد انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد سنگ میل عبور کر لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میں منفرد سنگ میل عبور کرلیا۔

سن1877 کو پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 5 لاکھ رنز مکمل کرلیے ہیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 5 لاکھ رنز مکمل کرنے کے لیے 147 سال، ایک ہزار 82 میچز لگے، اس دوران 717 کرکٹرز نے انگلش ٹیم کے لیے یہ رنز اسکور کیے۔

انگلش کرکٹ ٹیم نے یہ سنگ میل ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اس وقت عبور کیا جب دوسری اننگز میں کے 51 ویں اوور میں بیٹر ہیری بروک نے کیوی بولر ولیمز کے خلاف دو رنز لیے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز (1082) کھیلنے والی ٹیم ہے۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلوی ٹیم کا ہے جس نے 1877 سے اب تک 868 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔

 ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی انگلینڈ کے پاس ہے، جس کے بیٹرز نے اب تک اس فارمیٹ میں  929 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

علاوہ ازیں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیم کے مجموعی اسکور کی فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلیا  کا ہے جس نےاب تک ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 28 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

Related posts

ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، عامر اور عماد بھی شامل

محمد نوید

بی سی سی آئی کے دباؤ کے بعد آئی پی ایل پر کرکٹ جنوبی افریقا نے یوٹرن لے لیا

محمد نوید

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے ونواٹو کی ویمنز ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

محمد نوید

Leave a Comment